ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے معاملہ کو لے کر یوگ گرو بابا رام دیو نے بڑا بیان دیا ہے۔ بابا رام دیو نے کہا کہ بھگوان رام صرف ہندووں کے ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کے بھی آبا واجداد ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رام دیو نے سوالیہ لہجہ میں کہا کہ رام مندر ایودھیا میں نہیں بنے گا تو کیا مکہ۔ مدینہ میں بنے گا۔
یوگ گرو رام دیو گجرات کے ناڈیاد شہر میں سنت رام مندر کے زیر اہتمام منعقد ایک یوگ کیمپ میں حصہ لینے کے لئے آئے تھے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بابا رام دیو نے کہا کہ رام مندر کا معاملہ ووٹ بینک کی سیاست سے جڑا نہیں ہے ۔ رام دیو نے کہا ’’ رام مندر ایودھیا میں نہیں بنے گا تو کوئی مکہ۔ مدینہ اور ویٹیکن سٹی میں بنانے والا تو نہیں ہے۔ یہ سچ ہے کہ رام کی جنم بھومی ایودھیا ہے اور رام صرف ہندو ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کے بھی آبا واجداد ہیں‘‘۔
رام دیو نے کہا کہ رام مندر کا یہ معاملہ ملک کے فخر سے جڑا ہوا ہے ۔ اس کا ووٹ بینک کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔