٭ ایودھیا میں رام مندر بھومی پوجن کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔ اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنی طرف سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’آسانی، ہمت، قربانی،عزم، ہمدردی رام نام کا خلاصہ ہے۔ رام سب میں ہیں، رام سب کے ساتھ ہیں۔ بھگوان شری رام اور ماں سیتا کے پیغام اور ان کی مہربانی کے ساتھ رام للا کے مندر کا بھومی پوجن پروگرام قومی اتحاد، بھائی چارے اور ثقافت کے انضمام کا موقع بنے۔ ‘‘