لکھنو۔دی وشواہند وپریشد (وی ایچ پی)نے سوشیل میڈیاپر ایک ویڈیو گھوما رہا ہے جس میں ”ایودھیا میں رام مندر جدوجہد“ کو پیش کیاگیاہے۔
مذکورہ 13منٹ کا ویڈیو جس کا عنوان”سری رام جنم بھومی وجئے گیتا“ ہے جس کی شروعات 1528میں ایودھیا رام مندر کی جدوجہد سے ہے جب مندر کو مبینہ طور پر مغل بادشاہ بابر نے منہدم کرکے بابری مسجد تعمیر کی تھی جس کو1992میں شہید کردیاگیاتھا
اور اس کے علاوہ بابری مسجد اور رام جنم بھومی ملکیت کے معاملے میں سپریم کورٹ کے 2020میں سنائے گئے فیصلے کے بعد اسی مقام پر مندر کی تعمیر کی شروعات کو بھی اس میں شامل کیاگیاہے
وی ایچ پی ترجمان ونود بھنسل نے کہاکہ ”اداکارہ اور ہدایت کار چندرا پرکاش دیوڈی نے یہ ڈاکیومنٹری تیار کی ہے۔ مگر انہوں نے ڈاکیومنٹری کو تیار کرنے والوں میں اپنا نام شامل نہیں کیاہے۔
انہوں نے بھگوان رام کے لئے اپنے خدمات پیش کرنے کو ترجیح دی ہے“۔
وی ایچ پی ذرائع نے کہاکہ ڈاکیومنٹری نوجوان نسل کے ضروری ہے جو رام مندر تحریک کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں اور ذاتی مفادات کے لئے گمراہی کاشکار ہیں۔
ایسے وقت میں یہ ڈاکیومنٹری ایسے وقت میں لانچ کی گئی ہے کہ جب وشواہندو پریشد نے 15جنوری رام مندر کی تعمیر کے چندا جمع کرنے کی مہم کی شروعات ہے