نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لئے ٹرسٹ تشکیل دینے کا پارلیمنٹ میں اعلان کیا ہے۔ اس ٹرسٹ کا نام ”شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترا“ رکھا گیا ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ ہم نے رام مندر تعمیر کے سلسلہ میں پوری طرح تیار ہیں۔
یہ مندر 67.703ایکر اراضی پر ہوگی۔ شری رام مندر کے ساتھ اس کے متصل کئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جو رام جنم بھومی سے تعلق رکھتی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں کہا کہ میں آج آپ لوگوں کے سامنے ایک انتہائی اہم و تاریخی پیغام لے کر حاضرہواہوں۔ یہ مسئلہ کروڑوں لوگوں کے جذبات سے تعلق رکھتا ہے اور مجھے بڑی خوشی ہے کہ مجھے اس بات کااعلان کا موقع ملا کہ ایودھیا میں رام جنم بھومی پر ایک عالیشان رام مندر تعمیر ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اترپردیش حکومت نے پانچ ایکڑ اراضی سنی وقف بورڈ کو دینے سے اتفاق کرلیا ہے۔