ایودھیا: رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ نے رام جنم بھومی مندر میں رام للا کے پران پرتشٹھا کی پہلی سالگرہ کی جشن منانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ٹرسٹ جنرل سکریٹری چمپت رائے نے آج یہاں کارسیوک پورم میں وشو ہندو پریشد ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رام للا کی پران پرتشٹھاکی پہلی سالگرہ پر شاندار جش بڑے پیمانے پر منانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رام للا کی پران پرتشٹھا کی سالگرہ ہندوستانی کیلنڈر کے مطابق منائی جائے گی۔ 11، 12 اور 13 جنوری کو کئی رسومات اور رنگا رنگ پروگرام ہوں گے ۔ یہ پروگرام پانچ مقامات پر ہونگے ۔انہوں نے بتایا کہ انگد ٹیلہ میں پروگرام میں عوام کو مدعو کیا جائے گا۔ پران پرتشٹھا سالانہ جشن کی تیاریان زور و شور سے جاری ہیں جو سہ روزہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ رام نگر میں مذہبی رسومات پانچ جگہ پر رام للا کی پران پرتشٹھا کے سالانہ تقریبات کے سلسلے میں یوگا۔ مذہبی رسومات رام مندر احاطے ساتھ رام مندر احاطے کے باہر بھی عوام الناس پرتشٹھا ن کے سالانہ تہوار میں بھی شرکت کر سکیں گے ۔