نئی دہلی : ملک بھر میں رام مندر کی تعمیر کیلئے چندہ وصول کیا جارہا ہے ۔ رام مندر ٹرسٹ اور وی ایچ پی کی مشترکہ کوششوں سے اب تک کی کروڑ روپئے کا چندہ جمع کیا گیا لیکن اس درمیان چندے کے نام پر دھوکہ دہی کی کئی خبریں سامنے آچکی ہیں ۔ تازہ کیس میں اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں چندے کے نام پر لوگوں کو ٹھگنے کے الزام میں پولیس نے 5 لوگوں کے خلاف کیس درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔ یہ لوگ خود کو ایک مقامی ادارہ کا رکن بتاکر عوام سے مبینہ طور پر رام مندر کی تعمیر کیلئے چندہ اکٹھا کررہے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ ان 5 ملزمین میں بھی سے ایک کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے ۔ پولیس نے اسے گرفتار بھی کرلیا ہے ۔