رام مندر کیلئے دو دن میں100 کروڑ کا عطیہ

   


نئی دہلی: رام مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تعمیر کے لئے چندہ کے طور پر بڑی رقم بھی عطیہ کی جارہی ہے۔ اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مندر تعمیرکے لئے دو دنوں میں 100 کروڑ روپئے کا عطیہ وصو ل ہو چکا ہے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ چیھتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چنپت رائے نے کہا کہ ہمیں کارکنان کے ذریعہ اس بات کی اطلاع ملی ہے۔ حالانکہ، یہ اطلاع ا بھی ہیڈکوارٹر تک نہیں پہنچی ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مندر تعمیر کے لئے پانچ لاکھ روپئے سے زیادہ عطیہ دیا۔