رام مندر کیلئے سپریم کورٹ نے راہ ہموار کی : مایاوتی

   

لکھنؤ: بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ نے راہ ہموار کی۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اس فیصلہ کو قبول کرنے کی اپیل کی۔ مایاوتی نے کہا کہ رام مندر ۔ بابری مسجد اراضی تنازعہ کے سبب ایودھیا ٹاؤن برسہابرس بے چینی میں مبتلا رہا جسے سپریم کورٹ نے ختم کیا۔ عدالتی فیصلہ کے ساتھ اس موضوع پر بعض پارٹیوں کی سیاست بھی تھم گئی۔ مایاوتی نے کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کو مذہبی عبادتگاہ کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں دینا چاہئے۔ مذہبی مسئلہ انتخابی موضوع نہیں ہونا چاہئے۔