رام مندر کے افتتاح سے چند گھنٹے قبل سبرامنیم سوامی نے مودی کو بنایانشانہ

,

   

انہوں نے کہاکہ ’مودی پرن پرتشتھا پوجامیں مشغول ہیں‘ جبکہ ان کی وزیراعظم کی حیثیت پوجامیں صفر ہے“۔

ایودھیامیں رام مندر کے افتتاح سے قبل بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایاہے

اپنے سوشیل میڈیا ہینڈل پر سبرامنیم سوامی نے لکھا کہ ”پرن پرتشتھا میں مودی مشغول ہیں جبکہ پوجا میں ان کی وزیر اعظم کی حیثیت صفر ہے‘نہ تووہ اپنی ذاتی زندگی میں بھگوان رام کو مانتے ہیں بالخصوص اپنی بیوی کے ساتھ برتاؤمیں‘ نہ ہی نہوں نے پچھلے ایک دہے کے دوران بطور وزیراعظم رام راجیہ کی طرح کام کیاہے

بیوی کو ترک کرنے کے لئے وزیراعظم جانے جاتے ہیں۔ سبرامنیم سوامی
پچھلے ماہ سبرامنیم سوامی نے مودی کو یہ کہتے ہوئے تنقید کی‘ الزام لگایاتھا کہ ”مودی اپنی بیوی کو چھوڑ دینے کے لئے جانے جاتے ہیں“۔

اپنے سوشیل میڈیا ہینڈل پر سبرامنیم سوامی نے لکھا کہ ”ہم رام بھگت کیسے مودی کو ایودھیا میں رام للا کی مورتی کا پرن پرتشتھا پوجا کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں‘ جبکہ رام نے تقریبا ایک سے دیڑھ دہا صرف کیا اور جنگ لڑکی اپنی بیوی سیتا کو بچانے کے لئے؟

مودی اس کے بجائے اپنی بیوی کو ترک کردیا ہے‘ اور پھر بھی وہ پوجا کررہا ہے؟“۔

رام مندر کا افتتاح
وہیں بی جے پی لیڈر الزام تراشی کررہے تھے‘ وزیراعظم مودی اور کئی سیاسی قائدین جس میں بالی ووڈ کی اہم شخصیتیں بھی تپیں‘ ایودھیا میں ااج رام مندر کی افتتاح تقریب میں شریک ہونے کی تیاری میں مصروف تھے۔

تاہم اپوزیشن قائدین نے تقریب میں شرکت نہیں کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ افتتاح کے پیش نظر مرکزی او رریاستی حکومتوں نے 22جنوری کو ”نصف دن“ کی تعطیل کا اعلان کردیاتھا۔


وزیراعظم مودی کی بیوی
وزیراعظم مودی نے 2019کے عام انتخابات میں اپنی پرچہ نامزدگی کے ساتھ جو حلف نامہ داخل کیاہے اس کے مطابق جاشودا بین ان کی بیوی ہیں۔

سال2014میں انڈیا ٹوڈے میں شائع ایک مضمون میں مودی کے بڑے بھائی سوم بھائی مودی نے اس شادی کی تفصیلات کا انکشاف کیاہے۔

سوم بھائی نے کہاتھا کہ مودی کی کم عمری میں والدین نے زبردستی یہ شادی کرائی تھی۔ سوم بھائی نے مزید کہاکہ شادی کے فوری بعد اپنی آتما کی آواز پر مودی قوم کی خدمت کے لئے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

اس وضاحت کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کے کئی قائدین وزیراعظم مودی پر اپنی بیوی کو چھوڑ دینے کا الزام لگاتے ہیں جس میں تازہ الزام بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی طرف سے ایودھیا میں رام مند ر کے افتتاح سے عین قبل سامنے آیاہے۔