رام کرشنا ریڈی اے پی دارالحکومت ترقیاتی اتھاریٹی کے صدرنشین مقرر

   

امراوتی /14 جون ( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے حلقہ مندل گری سے منتخب حلقہ اسمبلی الہ رام کرشنا ریڈی کو آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت کی تعمیر سے متعلق ترقیاتی اتھاریٹی کا صدرنشین مقرر کیا گیا ہے ۔ راماکرشنا ریڈی جو آر کے کے لقب سے مشہور ہیں حالیہ منعقدہ انتخابات میں سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی ۔