رام کوئی بھگوان نہیں : مارکنڈے کاٹجو

,

   

گائے کو ماتا کہنے والوں کے دماغ میں ’’گوبر ‘‘بھرا ہے
دہرہ دوون ۔ /3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے سابق جج اور پریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیرمین مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ رام کوئی بھگوان نہیں تھے وہ عام آدمی تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گائے کو ماتا کہنے والوں کے دماغ میں گوبر بھرا ہے ۔ انہوں نے گائے کو ماتا کہنے پر اعتراض کیا اور کہا کہ ایک جانور کسی انسان کی ماں کیسے ہوسکتی ہے ۔ اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرہ دوون میںایک پروگرام کے دوران مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ والمیکی کے اصل رامائن ایڈیشن میں وہی بتایا گیا ہے ۔ ملک میں اس وقت ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ اس سے ووٹ حاصل کئے جاسکیں ۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹ لینے کی سیاست کی جارہی ہے ۔ رام مندر کوئی موضوع نہیں ہے اصل میں لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔