رام گوپال ورما کو چیک باؤنس کیس میں تین ماہ قید کی سزا

   

ممبئی: ممبئی کی ایک مقامی عدالت نے بالی ووڈ کے فلم پروڈیوسر رام گوپال ورما کو چیک باؤنس کیس میں تین ماہ کی سادہ قید کی سزا سنائی ہے ۔ ورما کے خلاف سات سال قبل نیگوشی ایبل انسٹرومنٹ ایکٹ کی دفعہ 138 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے منگل کو عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ورما کے خلاف ایک غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا۔عدالت نے ورما کو 3.72 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ اگر اس معاملے میں شکایت کنندہ تین ماہ کے اندر جرمانہ ادا نہیں کرتا ہے تو ورما کو مزید تین ماہ جیل میں گزارنے ہوں گے۔ چیک باؤنس کا مقدمہ 2018 میں شری نام کی کمپنی نے مہیش چندر مشرا کے ذریعے آر جی وی کی فرم کیخلاف دائر کیا تھا۔