رانچی، 6نومبر (یو این آئی) رانچی کی بھگوان برسا منڈا مرکزی جیل میں چند قیدیوں کا ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جیل آئی جی کی ہدایت پر جیلر دیوناتھ رام اور جمعدار ونود کمار کو معطل کرکے دنیش ورما کو نیا جیلر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر چارج سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جیل میں افراتفری مچ گئی اور جیل انتظامیہ نے فوری طور پر وائرل ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کی۔ ویڈیو میں دونوں ملزمین ہاف پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے مسلسل ناچتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں چند دیگر افراد بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ ویڈیو شراب اسکام معاملے میں اے سی بی (اینٹی کرپشن بیورو) کے ذریعے گرفتار ملزمین کا ہے جو جیل کے اندر ناچتے گاتے دکھائی دے رہے ہیں۔