3.07 ٹکٹس کی اجرائی جس میں زیرو ٹکٹس 2.09 کروڑ بسوں نے 2.10 کلومیٹر کا سفر کیا
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ آر ٹی سی نے آمدنی میں اضافہ (Revenue generation ) میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ صرف 5 دن میں آر ٹی سی انتظامیہ کو 140 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ راکھی تہوار کے پیش نظر آر ٹی سی انتظامیہ نے جمعرات سے پیر تک اسپیشل بسیں چلائی ۔ مہا لکشمی اسکیم عمل میں ہونے کی وجہ سے بسوں میں عوام کی زیادہ بھیڑ ہونے کا اندازہ کرتے ہوئے عہدیداروں نے بسوں کی تعداد میں اضافہ کردیا تھا ۔ آر ٹی سی عملہ کی تعطیلات اور ویکلی آف کو بھی منسوخ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم جاری کیا گیا تھا ۔ آرام کے بغیر آر ٹی سی عملہ نے بسیں چلائی ۔5 دن میں 3.07 کروڑ مسافروں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہونچایا ۔ پانچ دنوں کے دوران تک 2.10 کلو میٹر تک بسیں چلائی گئی ۔ ہر بس میں اوسطاً 110 فیصد ایکیوپنسی ریشو ریکارڈ کیا گیا ۔ مختلف اقسام کے سیس ملاکر آمدنی بڑھ کر جملہ 160 کروڑ تک پہونچ گئی ہے ۔ گذشتہ سال کے بہ نسبت اس سال 40 کروڑ روپئے کی زیادہ آمدنی ہوئی ہے ۔ پانچ دنوں کے دوران 3.07 کروڑ ٹکٹس جاری کئے گئے ۔ جس میں مفت سفر متعلق 2.09 کروڑ زیرو ٹکٹس جاری کئے گئے ۔ زیرو ٹکٹ کی جملہ قدر 76 کروڑ بتائی گئی ہے جس کو تلنگانہ حکومت آر ٹی سی کو ادا کرے گی ۔ راکھی تہوار ہفتہ کے دن 66.40 لاکھ مسافرین نے آر ٹی سی بسوں میں سفر کیا جس سے صرف ایک ہی دن میں آر ٹی سی انتظامیہ کو 33.40 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ۔ پیر کے دن 68.45 لاکھ مسافرین نے سفر کیا 32.61 کرور آمدنی ہوئی ۔ گذشتہ سال راکھی پونم کو 62.86 لاکھ عوام نے سفر کیا 31.86 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ۔ سال 2023 میں جملہ 22.65 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھیں ۔۔ 2