راکیش ٹکیت نے دو ٹوک الفاظ میں دیا بیان! ‘کسانوں کے تمام مسائل حل ہونے تک احتجاج رہے گا جاری

,

   

بھارتی کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے واضح طور پر کہا ہے کہ جب تک تمام مسائل حل نہیں ہو جاتے کسانوں کا احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹکیت نے کہا کہ حکومت مذاکرات سے کیوں پیچھے ہٹ رہی ہے۔ جب تک مذاکرات نہیں ہوتے کوئی حل نہیں نکلے گا، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوتے ہم دھرنے پر بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے مسائل بات چیت سے حل کرے۔ ایم ایس پی کا مسئلہ ہے، کسانوں کو معاوضہ دینے کا مسئلہ ہے، اس کے علاوہ اور بھی بہت سے مسائل ہیں۔ جب تک مذاکرات نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔