راہل گاندھی سے اور تیجسوی یادوسےاپیل! کنہیا کمارکےمقابلہ سے اپنے امیدوار کو ہٹایا جائے۔

,

   

کنہیا کمار نے بیگو سرائے سے لوک سبھا انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان لیفٹ نے پچھلے دنوں ایک پریس کانفرنس میں کیا کہ کنہیا بیگو سرائے بہار سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔

یہ جے این یو طلباء یونین کے سابقہ صدر کی سیاست میں انٹری ہے، یہ اس حلقہ سے بی جے پی کے گری راج سنگھ کو ٹکر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ میں گری راج سنگھ کی سوچ کے خلاف لڑائی لڑونگا۔ گری راج مذہبی تشدد کی حد کو پار کر رہےہیں۔مرکزی وزیر گری راج سنگھ 2014 میں نیویڈا سے منتخب ہوئے تھے۔ اور وہ 1,40,000کی بھاری اکثریت سے جیت حاصل کی تھی۔

گری راج سنگھ اپنے متنازع بیان کی وجہ ہر بار سرخیوں میں آتے ہیں اور ہندو مسلم کے درمیان نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔ اور ار ایس اریس کے ایک مضبوط رکن ہے۔

کنہیا جے این یو طلباء یونین کے سابق صدر ہے اور کیمونسٹ پارٹی کے ایک بہت بڑے لیڈر ہیں ملک کی سیاست میں ایک نوجوان لیڈر کی شکل میں انکو دیکھا جاتا ہے۔ اور انہیں عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور جہاں بھی ریلی کرتے ہیں انسانوں کا تھاٹے مارتا ہوا سمندر امنڈ اتا ہے۔

اور بیگو سرائے جہاں سے بی جے پی کے بھولا سنگھ نے 2014 میں بھاری اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کی تھی. اور تنویر حسن جو 2014 میں ہار گئے تھے انکو اپنی نامزدگی واپس لے کر کنہیا کو موقع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ اپکو معلوم ہو کہ بہار میں کانگریس اور ار جے ڈی نے سیٹوں کا سمجھوتہ کرکے انتخابات کے لئے کمر کس لی ہے۔

(سیاست نیوز)

YouTube video