راہل گاندھی نے بی جے پی، آر ایس ایس اور وزیراعظم مودی کو نشانہ بنایا

   

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر حملہ بولتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن کانگریس اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔بھارت جوڑو یاترا پر نکلے گاندھی دیرشام یوم آئین پر ضلع اندور میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو پہنچے۔ مدھیہ پردیش میں یاترا کا آج چوتھا دن ہے۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ، کئی مرکزی عہدیداران اور متعدد ریاستی کانگریس لیڈران بھی موجود تھے۔