کانگریس پارٹی نے ملک میں کورونا انفیکشن کے لیے مرکزی حکومت اور بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس پارٹی کی آن لائن بریفنگ میں اشوک چوہان اور سوپریہ شولے نے بتایاہے کہ پیر کو 2 لاکھ 73 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کوروناکیسوں میں خوفناک نموکی وجہ سے راہل گاندھی نے انتخابی ریلی روک دی ، لیکن وزیر اعظم اور وزیر داخلہ مسلسل جلسے کررہے ہیں۔ سپریہ شولے نے کہاہے کہ کل وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پانچ اچھی تجاویز بھجوائیں ، ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنا جواب ارسال کیا ، یہ خط سیاست کی’انتہائی مکروہ شکل‘ ہے۔