راہل گاندھی کا مودی پرتیکھا حملہ کہا کہ اگر حکومت بنی تو رافیل سودے کی ہوگی جانچ ،چوکیدار ہوگا جیل میں

,

   

کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل سودے کو لے کر پھر سے مودی کو گھیرا ہے ،اور صاف طور پر اعلان کیا ہے کہ اگر ہماری حکومت بنی تو رافیل سودے کی اچھی طرح جانچ ہوگی اور چور چوکیدار کو جیل میں بھیجا جائے گا ، اپ کو معلوم ہو کہ رہل گاندھی لفظ چوکیدار کے ذریعے وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے رہتے ہیں،اور چوکیدار چور ہے کا نعرہ اتنا عام ہوگیا ہے کہ بھاجپا ڈر کے مارے طرح طرح کے حربے اختیار کر رہی ہے ۔
راہل گاندھی نے ان سب باتوں کا اظہار ناگپور کے ایک انتخابی جلسہ میں کہی اور انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سال پہیلے کا نعرہ تھا کہ اچھے دن آئیں گے مگر آج کی تاریخ میں یہ نعرہ بدل گیا ہے ،چوکیدار چور ہے ،کہیں سے بھی کوئی چوکیدار کا لفظ کوئی زبان سے کہتا ہے تو سامنے والے کا ذہن فورا مودی صاحب کی طرف جاتا ہے اور فورا کہتا ہے کہ چور ہے ۔
انہوں نے صاف طور پر کہاکہ اگر انکی پارٹی اقتدر میں آتی ہے تو اس سودے کی جانچ ہوگی جور مجرم جیل ہوگا ،اور اس کو کڑی سے کڑی سزا ملے گی ۔
انہوں نے مودی پر حملہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزارت دفاع کے دستاویزات میں صاف لکھا ہے کہ نریندر مودی نے اصل سودے میں تبدیلی کی ہے اور ایک ایک طیارے کو 1600میں خریدا ہے ،انہوں نے کہا کہ مودی نہ زیادہ دام میں خرید کر اپنے دوست انیل انبانی کو فائدہ پہونچایا ۔
(سیاست نیوز)