پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مہنگائی کا سامنا کرنے والے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ دریں اثنا ، اشیائے خوردونوش اور کھانا پکانے کی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صورتحال کو مزید خراب کردیا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے قیمتوں میں اضافے پر مودی حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے حکومت پر مہنگائی کا الزام عائد کیا ہے۔راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں “پٹرول-ڈیزل-کھانے کی اشیاء-ایل پی جی کی … تہوار کا موسم کر دیا پھیکا شکریہ ہے مودی جی کا۔