شولاپور ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر و بی جے پی صدر امیت شاہ نے آج مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات کا بگل بجاتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور این سی پی سربراہ شرد پوار سے مطالبہ کیا کہ وہ دفعہ 370 کی برخواستگی پر اپنے موقف کو واضح کریں۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا ملک کی وہ پہلی ریاست ہوگی جہاں دفعہ 370 کی برخواستگی کے بعد پہلی مرتبہ اسمبلی انتخابات ہونگے ۔ اپوزیشن کو اپنا موقف واضح کرنا چاہئے ۔