نئی دہلی ۔ زبردست کامیابی حاصل کرنے والے ہندوستانی ٹسٹ چیتشور پجارا نے کہا ہے کہ کرکٹ کو ذاتی زندگی سے دور رکھنے کی اہمیت کے بارے میں مشورے دینے پر وہ سابق کرکٹر راہول دراوڑ کا ہمیشہ مشکور رہیں گے جنہوں نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ پجارا نے کہا کہ راہول دراوڑ کا کرکٹ کے علاوہ کسی اور کی ذاتی زندگی پر توجہ دینے کا مشورہ ان کے لئے بہت اہم ثابت ہوا۔ پجارا نے کرک انفو کو انٹرویو دیتے ہوئے راہول دراوڑ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرکٹ سے باہر زندگی کی اہمیت کو سمجھنے میں میری بہت مدد کی۔ میں یہ بھی مانتا تھا کہ کرکٹر کو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو الگ رکھنا چاہئے لیکن جب میں نے ان سے بات کی تو میرا اعتماد مضبوط ہوگیا۔ ان کے مشورے نے میرے لئے کام کیا اور انہوں نے میری بہت مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ کیسے کاؤنٹی کرکٹ میں کھلاڑی اپنی ذاتی زندگی کو کرکٹ سے الگ رکھتے ہیں۔ مجھے ان کے مشوروں کی بہت ضرورت تھی۔ بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ میں کرکٹ پر زیادہ توجہ دیتا ہوں ، یہ سچ ہے لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ کرکٹ کے علاوہ ذاتی زندگی پر کب توجہ دوں۔ میں کرکٹ کے علاوہ زندگی کی اہمیت کو بھی سمجھتا ہوں۔راہول دراوڑ کو اپنا منبع تحریک قرار دیتے ہوئے پجارا نے کہا کہ میں ایک جملے میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ راہول بھائی میری زندگی میں کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔
