راہول حکومت ہند کے نمائندہ نہیں

,

   

دورہ ٔجنوبی کوریا پر بی جے پی کا ردعمل
٭ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے منگل کو دورہ جنوبی کوریا کا ٹوئیٹر کے ذریعہ انکشاف کیا اور میزبان وزیراعظم لی ناک۔ یون کے ساتھ اپنی میٹنگ کی تصویریں بھی شیئر کئے۔ کرناٹک بی جے پی نے اس پر اپنے ردعمل ظاہر کئے۔ راہول نے حکومت ہند کی نمائندگی نہیں کی اور نہ وہ کوئی سرکاری نمائندہ ہیں۔ بی جے پی نے یہ ردعمل اس لئے ظاہر کیا کیونکہ راہول نے اپنے ٹوئیٹ میں ساوتھ کوریا ٹور کو سرکاری وفد کا حصہ بتایا۔ بی جے پی نے سوال اٹھایا کہ کس ملک کے سرکاری وفد کا راہول جناح حصہ ہیں؟ کیا پاکستان؟ راہول نے کہا ہیکہ انہوں نے جنوبی کوریائی وزیراعظم کے ساتھ وسیع تر مسائل پر بات ہوئی ہے۔