سڈنی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹرکے ایل راہول کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف آوٹ ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انٹرنیٹ پر شائقین نے راہول کا اْس وقت پیچھا کرنا شروع کیا جب وہ پاکستان کے بعد آج سڈنی میں بھی نیدرلینڈز کے خلاف کچھ خاص بیٹنگ نہ کرسکے ایک مرتبہ پھر مکمل ناکام ہوتے ہوئے12 گیندوں پر صرف 9 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔شائق نے ایک اکاؤنٹ سے کے ایل راہول کی کارکردگی پر ریسلنگ کے میچ کی مختصر ویڈیو شائع ہے۔انٹرنیٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ کے ایل راہول سے زیادہ اچھا تو بوتل کھولنے والا اوپنر ہے۔اس کے علاوہ دیگر مختلف اکاونٹس سے بھی اوپنرکی کارکردگی پر ان کا مذاق بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ راہول پاکستان کے خلاف میچ میں بھی جلد آوٹ ہوگئے تھے۔ پاکستان کے خلاف میچ میں اتوار کو انہوں نے 7 گیندوں کا سامنا کر کے صرف 4 رنز ہی بنا سکے تھے۔