راہول سے سچن پائلٹ کی ملاقات

   

نئی دہلی : سابق ڈپٹی چیف منسٹر راجستھان سچن پائلٹ نے گزشتہ ہفتے کے اواخر راہول گاندھی سے ملاقات کی اور اپنی ریاست کے مختلف سیاسی مسائل پر بات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ اِس تعلق سے پائلٹ اور نہ ہی متعلقہ ریاستی انچارج اجئے ماکن نے میڈیا سے بات کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں قائدین نے راجستھان کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔ راہول نے سچن کو تیقن دیا کہ چیف منسٹر اشوک گہلوت سے بات کرتے ہوئے وہ مسائل کا مناسب حل ڈھونڈ نکالیں گے۔