راہول نے پیدل یاترا کی حمایت کیلئے کیرالا کا شکریہ ادا کیا

   

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کیرالامیں بھارت جوڑو یاترا کے آخری دن پیدل یاترا کو دی جانے والی زبردست حمایت کے لیے ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے انہیں جو پیار دیا ہے ، وہ اس سے متاثر ہیں۔ اس کے لیے ان کا مقروض ہے ۔راہول نے انتہائی جذباتی انداز میں ٹویٹ کیا ‘‘گھر وہ ہے جہاں آپ کو پیار ملتا ہے اور اس لحاظ سے میرا گھر میرے لیے کیرالا ہے ۔ میں کتنا ہی پیار دوں، مجھے یہاں کے لوگوں سے اس کے بدلے میں ہمیشہ اس سے زیادہ پیار ملتا ہے ۔ میں ہمیشہ کے ان کا مقروض رہوں گا۔ شکریہ۔’’کیرالا ریاستی کانگریس کے کارکنوں، پولیس، میڈیا اور دیگر سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا ‘‘میں کانگریس اور یو ڈی ایف کے لیڈروں اور کارکنوں، کیرالہ پولیس، میڈیا کے اہلکاروں اور ہر اس فرد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس خوبصورت ریاست میں بھارت جوڑو یاترا کا حصہ رہے ہیں’’۔ راہول نے اس حمایت کو کانگریس کی مضبوطی اور اس کے عزم کی تکمیل کے لیے اہم بتاتے ہوئے کہا ‘‘آپ نے جو حمایت ہمیں دی ہے وہ ہمارے عزم کو اور مضبوط بناتی ہے اور ہماری ترقی کو مزید مضبوط کرتی ہے ۔