راہول کا صدر کیرالا بی جے پی سریندرن سے مقابلہ

   

نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی اس لوک سبھا الیکشن میں اپنے حلقہ انتخاب وائیناڈ میں کیرالا بی جے پی کے سربراہ کے سریندرن کا سامنا کریں گے ۔ وائیناڈ کانگریس کا 2009 ء سے گڑھ رہا ہے ۔ راہول نے 2019 ء میں اس حلقہ سے الیکشن جیتا جبکہ امیٹھی نشست میں اُنھیں سمرتی ایرانی کے مقابل شکست ہوگئی ۔ سریندرن کو کیرالا کے سیاسی منظر میں کانگریس اور بائیں بازو کی مشترکہ طاقت کو چیلنج کرنے کا کٹھن کام سونپا گیا ہے ۔ قومی سطح پر کانگریس اور بائیں بازو حلیف ہیں لیکن اس جنوبی ریاست میں وہ بدستور حریف پارٹیاں ہیں ۔ 2019 ء کے عام انتخابات میں سریندرن پتھانم چٹھا حلقہ میں کانگریس اور لیفٹ کے بعد تیسرے نمبر پر آئے تھے ۔