راہول کا گڈکر ی کے ’ حوصلہ‘کو سلام ۔ مزید کی توقع بھی ہے۔

,

   

گڈکری کا تبصرہ نریندر مودی امیت شاہ جڑے پر تنقیدوں کی وجہہ بن سکتا ہے
نئی دہلی۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے پیر کے روز مرکزی وزیر نتن گڈکری کے حوصلے کی ستائش کی ‘ گڈکری نے ایک روز قبل کہاتھا کہ’’ جو لوگ گھر نہیں سنبھال سکتے ہیں وہ ملک کیسے سنبھالیں گے‘‘۔راہول گاندھی نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ ’’ گڈکری قابل ستائش! بی جے پی میں صرف آپ واحد ہیں جس میں ہمت ہے۔

مہربانی کرکے رافائیل اسکام اور انل امبانی‘ کسانوں کے بحران‘ اداروں کی تباہی‘‘ پر بھی تبصرہ کریں۔وہ بی جے پی کے مشکل پانی میں مچھلی پکڑنے کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔

بی جے پی کے سابق صدر کی نرم بغاوت پر بحث کے پیش نظر مذکورہ ٹوئٹ پارٹی قائدین میں الجھن پیدا کرنے کا منصوبہ نظر آرہا ہے۔گڈکری کا تبصرہ نریندر مودی امیت شاہ جڑے پر تنقیدوں کی وجہہ بن سکتا ہے‘ مگر سیاسی حلقو ں میں اس بغاوتی تیور کے طور پر نہیں دیکھا جارہا ہے۔

راہول گاندھی کی جانب سے حکومت کو نیچا دیکھانے کی کوشش یہیں پر نہیں ختم نہیں ہوئی ۔ سابق میں بھی راہول گاندھی نے گڈکری کے سوال’’ نوکریاں کہاں ہیں؟‘‘کو بھی موضوع بحث لایاتھا۔

ہفتہ کے روز گڈکری بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کی ایک تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ایک شخص بی جے پی کے کام کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ شخص اچھا کام نہیں کرنے کی وجہہ سے اپنا دوکان بند کردیا‘اور اس کی بیوی او ربچے بھی ہیں۔

میں نے اس سے کہاکہ ’پہلے اپنے گھر کو دیکھیں ‘ کیونکہ جو اپنا گھر نہیں سنبھال سکتا وہ ملک کیسے چلائے گا۔لہذا پہلے تم اپنا گھر سنبھالو‘اپنے بچوں کی اچھی طرح دیکھ بھا ل کرو ‘ پھر ملک او رپارٹی کے لئے کام کرو‘‘۔گدکری نے اس بات پر زودیا کہ’’ جو گھر نہیں سنبھال سکتے وہ ملک کیسے چلائیں گے‘‘۔

حالانکہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیاتھا ‘ مگر ان کا یہ تبصر ہ تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر نریندر مودی کے حوالے سے وائیرل ہوگیا جس کے متعلق کہاجاتا ہے کہ ملک کیلئے انہو ں نے گھر او رفیملی دونوں کو چھوڑ دیا۔

راہول نے اپنے ٹوئٹ میں مودی کا نام نہیں لیا مگر ان کااشارہ صاف تھا۔اس کے خلاف گڈکری نے احتجاج درج کراتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھاکہ’’ راہول جی‘ میر ے حوصلے پر مجھے آپ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

مگر یہ افسوس کی بات ہے کہ آپ نے میرے بیان کو غلط طریقے سے پیش کئے جانے والی میڈیا کی خبروں کا سہارا لے کر آپ نے حکومت کو نشانہ بنانے کاکام کیاہے جبکہ آپ خود ایک قومی سیاسی پارٹی کے صدر ہیں ‘‘۔

گڈکری نے اگے حکومت اور نریندر مودی کی ستائش میں بھی لکھا ۔ اس کا فوری جواب دیتے ہوئے راہول گاندھی نے لکھا کہ’’ اوپس گڈکری جی ‘ بڑی معذرت خواہی۔ میں ایک اہم بات کہنا بھول گیا۔ جابس ‘ جابس ‘ جابس ‘ جابس ‘ جابس‘‘۔ کے عنوان پر کالم لکھا۔