راہول کی بھارت جوڑو یاترا میں سابق آر بی ائی گورنر رگھو رام راجن کی شمولیت

,

   

راہول گاندھی نے سوائی مادھا پور کے بھڈوٹی سے آج صبح دوبارہ شروع ہونے والی یاترا کے دوران راجن سے دیڑھ گھنٹہ سے زیادہ تک تبادلہ خیال کیا۔
جئے پور۔ راہول گاندھی کی راجستھان میں جاری بھارت جوڑو یاترا میں چہارشنبہ کے روز آر بی ائی کے سابق گورنر راگھو رام راجن شامل ہوئے ہیں۔

راہول گاندھی نے سوائی مادھا پور کے بھڈوٹی سے آج صبح دوبارہ شروع ہونے والی یاترا کے دوران راجن سے دیڑھ گھنٹہ سے زیادہ تک تبادلہ خیال کیا۔راجن اقتصادی مسائل پر کھل کر رائے رکھنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔

دونوں نے ایک دستاویزی فلم کے لئے معاشی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیاہے۔مودی حکومت کے ابتدائی اور یو پی اے کی دوسری معیادکے دوران راگھو رام راجن ریزوبینک آف انڈیا کے گورنر رہے ہیں۔

اہلکاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا راجستھان ہریانہ صدر عبور کرنے کے بعد ایک ہفتہ طویل وقفہ لے گی۔

ممکن ہے کہ یہ وقفہ 24ڈسمبر سے 2جنوری کے درمیان میں ہوگا۔کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہاکہ 16ڈسمبر کے روز یاترا کے 100دنوں کی تکمیل کے موقع پر راہول گاندھی جئے پور جائیں گے۔

وہاں پر تمام مسافرین سونیدھی چوہان کی میوزیکل تقریب میں شرکت کریں گے۔