پچھلے ماہ انہوں نے ہریانہ کے سونی پت میں کھیتو ں کادورہ کیاتھا اوردھان کی فصل کاجائزہ لیا اور خاتون کسانوں کو اپنی رہائش گاہ پر دوپہرکے کھانے ک لئے مدعو بھی کیاتھا۔
نئی دہلی۔کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے پیر کے روز ترکاری فروشرامیشوار کو اپنے گھر مدعو کیاتھا۔ رامیشو ارکا ویڈیووائرل ہوا تھا جس میں اس نے ترکاری کی بڑھتی قیمتوں کے سبب اپنی ترکاری فروشی اور غربت کی داستان سنائی تھی۔ رامیشوار کے ساتھ راہول گاندھی نے لنچ کیا۔
راہول گاندھی نے ایکس پر لکھا کہ ”رامیشوار جی ایک زندہ دل انسان ہیں۔ ان کے اندر کروڑ ہاہندوستانیوں کی فطرت دیکھی جاسکتی ہے۔ جولوگ مشکل حالات میں بھی مسکرا کر آگے بڑھتے ہیں اورواقعی یہ ”بھارت بھاگیہ ودھاتا ہیں“۔
انہوں نے رامیشوار کے ساتھ اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ کانگریس پارٹی لیڈران کے مطابق رامیشوار کو راہول گاندھی قومی درالحکومت میں اپنے مکان کومدعو کیاتھا‘ جہاں پردونوں نے بہت ساری چیزوں پرتبادلہ خیال کیاہے۔
یکم اگست کے روز راہول گاندھی نے آزاد پور منڈی کا دورہ کیاتھا جو ایشیاء کا سب سے بڑے ترکاری اور پھلوں کی مارکٹ میں سے ایک ہے‘ وہاں پر انہوں نے ترکاری او رپھل فروشی او رتاجرین سے ملاقات بھی کی تھی۔
راہول گاندھی جو کیرالا کے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ میں بھی نے آزاد پور منڈی کا دورے کرنے کے بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے حکومت کو تنقید کانشانہ بنایا اور الزام لگایاکہ وہ غریب کی بات تک نہیں سن رہی ہے۔
قومی درالحکومت کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر 200روپئے فی کیلو کی فروختگی اور دیگرترکاریاں 100فی کیلو کی فروخت کے بعدترکاریوں کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر راہول گاندھی نے آزاد پور منڈی کادورہ کیاتھا۔
اپنے بچپن میں لگی گھٹنے کی چوٹ کا علاج کرانے بعد کیرالا سے واپسی کے اگلے دو دنوں میں انہوں نے مذکورہ ترکاری کی مارکٹ کا دورہ کیاتھا۔
اس سے قبل بھی کانگریس قائدین نے اپنے دوروں سے عوام کو پریشان کردیاتھا۔ پچھلے ماہ انہوں نے ہریانہ کے سونی پت میں کھیتو ں کادورہ کیاتھا اوردھان کی فصل کاجائزہ لیا اور خاتون کسانوں کو اپنی رہائش گاہ پر دوپہرکے کھانے ک لئے مدعو بھی کیاتھا۔
انہوں نے ہریانہ کے مورتھال سے امبالہ تک مئی کے مہینے میں ٹرک میں سفر کیاتھا تاکہ ٹرک ڈرائیورس کو درپیش مسائل کو سمجھ سکیں۔
انہوں نے کرناٹک کے بنگلورو میں گیگ ورکرس کے سے بھی ملاقات کی اورایک ڈیلیوری پارٹنر کی اسکوٹی بھی چلائی تھی۔
انہوں نے طلبہ کے ساتھ لنچ کے لئے دہلی یونیورسٹی پی جی مرد ہاسٹل کا بھی دورہ کیا اور یوپی ایس سی امیدواروں سے بات چیت کے لئے مکھرجی نگر دہلی بھی گئے تھے اس کے علاوہ انہوں نے جامعہ مسجد اور بنگالی مارکٹ بھی اسی سال اپریل میں پہنچ گئے تھے۔