راہول کی حمایت میں وائناڈ ‘ چندی گڑھ سمیت کئی مقامات پراحتجاج

   

تروننتا پرورم : راہول گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کئے جانے کے خلاف ان کے پارلیمانی حلقہ میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ یہاں کے لوگوں نے راہول گاندھی کی رکنیت منسوخ ہونے خلاف سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت ان سے خوفزدہ ہے۔ چنڈی گڑھ یوتھ کانگریس نے راہول گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیے جانے پر نئی دہلی۔چنڈی گڑھ شتابدی ٹرین کو چنڈی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر روک دیا۔ راہول گاندھی وائناڈ سے سابق رکن پارلیمنٹ تھے۔راہول کی لوک سبھا رکنیت کی منسوخی کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔بعض مقامات پر ریل روکو احتجاج بھی کیا گیا ۔