راہول کی چنچل گوڑہ جیل میں این ایس یو آئی قائدین سے ملاقات

,

   

تلنگانہ اور مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 7 مئی (سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی نے چنچلگوڑہ جیل پہنچ کر آج تلنگانہ این ایس یو آئی صدر بی وینکٹ اور دیگر قائدین سے ملاقات کی۔ ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی اور کہا کہ انہیں کسی بھی معاملے میں ڈرنے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کانگریس پارٹی پوری طرح آپ کے ساتھ ہے۔ راہول گاندھی نے این ایس یو آئی قائدین کو ریاستی ٹی آر ایس اور مرکزی بی جے پی حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور عوام میں اس کے خلاف شعور بیدار کرنے کا بھی مشورہ دیا اور کہا کہ دونوں ہی حکومتیں عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ حال ہی میں عثمانیہ یونیورسٹی میں راہول گاندھی کو طلبہ سے ملاقات کرنے کی اجازت نہ دینے پر بی وینکٹ کے علاوہ دوسرے قائدین کے احتجاج پر پولیس نے این ایس یو آئی قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ کیا تھا۔ تلنگانہ کانگریس پارٹی نے راہول گاندھی کو جیل میں این ایس یو آئی قائدین سے ملاقات کرنے کی اجازت طلب کی لیکن پولیس عہدیداروں نے کل اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ آج صبح پولیس عہدیداروں نے اجازت دے دی۔ این ایس یو آئی قائدین سے راہول گاندھی اور ملوبٹی وکرامارک نے ہی ملاقات کی۔ن

راہول گاندھی کے علاوہ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی قائد ملوبٹی وکرامارک کو ملاقات کرنے کی اجازت دی۔ چنچلگوڑہ جیل راہول گاندھی کے ساتھ ریونت ریڈی، ملوبٹی وکرامارک، اتم کمار ریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، گیتاریڈی وغیرہ پہنچے مگر