حیدرآباد۔ یکم ؍ نومبر(سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی کل 2 نومبر کو کالیشورم پراجکٹ کے تحت میڈی گڈہ اور لکشمی بیاریج کا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ معائنہ کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ کالیشورم کے تحت میڈی گڈہ بیاریج کے پلرس کی تعمیر میں غیر معیاری کاموں کے سبب گزشتہ دنوں نقصان پہنچا تھا۔ بیاریج کے کئی پلرس غرقاب ہوگئے۔ کلکٹر بھوپال ریڈی نے صبح 8 تا 11 بجے دن معائنہ کی اجازت دیتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ ڈسٹرکٹ الکشن آفیسر اور ضلع کلکٹر نے ہیلی کاپٹر کی پرواز کے حدود کا بھی تعین کیا ہے۔ مادھو پور منڈل میں میڈی گڈہ میں بیاریج واقع ہے۔ ہیلی پیاڈ کی تیاری اور فائر سیفٹی اقدامات کے لئے درخواست گذار کو رقم ادا کرنی ہوگی۔