کانگریس پارٹی کے اپنے ٹوئٹر ہینڈ ل پر جمعہ کے روز ایک ویڈیو رکھا گیاہے‘ جس میں راہول گاندھی کو ان کا فون ٹیپ کرنے کے متعلق اور مختلف مواقعوں پر ائی بی کے عہدیداروں کی جانب سے کس طرح انہیں چوکس کیاگیا ہے اس کے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نئی دہلی۔ کانگریس قائد نے جمعہ کے روز ایک سنسنی خیز ٹوئٹ میں بتایاکہ ایک واید فون بھی ٹیپ کیاگیا ہے اور انکشاف کیاکہ ان کے ساتھ اب تک دو سے تین مرتبہ یہ کیاگیاہے۔
کانگریس پارٹی کے اپنے ٹوئٹر ہینڈ ل پر جمعہ کے روز ایک ویڈیو رکھا گیاہے‘ جس میں راہول گاندھی کو ان کا فون ٹیپ کرنے کے متعلق اور مختلف مواقعوں پر ائی بی کے عہدیداروں کی جانب سے کس طرح انہیں چوکس کیاگیا ہے اس کے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”میرا ہر ایک فون ٹیپ کیاگیاہے۔ ائی بی کے لوگوں نے مجھے فون کیا اورکہاکہ مہربانی کرکے چوکنارہیں‘ ہم لوگ آپ کا فون ٹیپ کررہے ہیں۔ میرے سکیورٹی کے لوگوں نے مجھ سے کہاکہ وہ اپنے سینئر س کوہر بات کی جانکاری دیتے ہیں جو میں کہتاہوں۔
لہذامیں کسی دباؤ کاشکار نہیں ہوں اور نہ مجھے ڈرایاجاسکتا ہے“۔
گاندھی نے مزیدکہاکہ ان کے دوستوں کو کئی مواقعوں پر کالس موصول ہوئی ہے او رانہیں بتایاگیا ہے کہ کس طرح ان کے فون ٹیپ کئے جارہے ہیں۔
مخالف حکومت بیان دیتے ہوئے کانگریس کے سابق سربراہ راہول گاندھی نے جمعہ کے روز پیگاسیس کو ایک ہتھیار قراردیا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے استعفیٰ کی مانگ کی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سپریم کورٹ کی جانچ کا بھی مطالبہ کیاہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہاکہ ”پیگاسیس اسرائیل کی جانب سے تسلیم شدہ ایک ہتھیار ہے جس کا استعمال دہشت گردی کے خلاف کیاجانا ہے۔
مذکورہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ نے یہ ہتھیار انڈین اسٹیٹ اوراس کے اداروں کے خلاف استعمال کیاہے“