راہول گاندھی نے مدھیہ پردیش کانگریس تنظیم سازی مہم کا آغازکیا

   

گجرات میں کامیاب شروعات کے بعد مدھیہ پردیش کی باری، بھوپال میں کئی اجلاس میں شرکت

بھوپال، 03 جون (یو این آئی) کاگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی آج یہاں مدھیہ پردیش کانگریس کی ’’تنظیم سازی مہم‘‘ کا آغاز کیا۔ اس کے تحت انہوں نے ریاستی تنظیم کی سیاسی امور کمیٹی کے اجلاس سمیت چار اجلاسوں میں رہنمائی کی۔ اسی طرح کی مہم حال ہی میں ریاست گجرات میں شروع ہوئی ہے ۔ اب پارٹی مدھیہ پردیش میں یہ مہم شروع کر رہی ہے ۔ پارٹی کی اس مہم کے بارے میں ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے کل میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ پہلی بار، مدھیہ پردیش کانگریس نے تنظیم سازی کے لیے ایسا ایکشن پلان بنایا ہے ، جس کا افتتاح شری راہول گاندھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ پنچایت سے لے کر ضلع کی سطح تک پارٹی کا تنظیمی نظام انصاف پر مبنی ہو۔ اس کے تحت تقریباً 61 مبصرین پورے مدھیہ پردیش میں تین ماہ تک رہیں گے اور ہر گاؤں میں کارکنوں کی میٹنگیں کریں گے ۔ ہرشہری چاہتا ہے کہ پارٹی مضبوط ہو۔ یہ آنے والی سیاست کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ راہول گاندھی کے دورے سے ایک دن قبل کل ریاستی کانگریس کے دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں سابق مرکزی وزیر ارون یادو، ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مکیش نائک اور سابق وزیر سجن سنگھ ورما نے اپنے سینئر لیڈر راہول گاندھی کے دورے کے بارے میں بتایا۔ ورما نے کہا کہ راہول گاندھی صبح تقریباً 10:15 بجے ہوائی جہاز سے یہاں پہنچیں گے ۔ وہ اسٹیٹ ہینگر سے سڑک کے ذریعے سیدھے ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر آئیں گے ۔ اس دوران ان کے استقبال کے لیے سڑک پر بعض مقامات پر بنائے گئے ’سواگت دوار‘ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق راہول گاندھی تقریباً 11 بجے ریاستی کانگریس دفتر پہنچے ۔ ورما نے کہا کہ راہول گاندھی نے پہلے ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں سیاسی امور کی کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس میٹنگ میں ریاست کی سیاسی صورتحال پر ریاست کے سینئر قائدین کی طرف سے آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد اراکین اسمبلی اور ایم ایل ایز سے ان کے علاقوں کے مسائل اور عوامی توقعات پر بات چیت ہوگی۔ اسی سلسلے میں، کانگریس کی مرکزی کمیٹی کے ذریعہ مقرر کردہ مبصرین اور ریاستی کانگریس کے ذریعہ مقرر کردہ انچارجوں کی میٹنگ ہوئی، جس میں تنظیم کی تنظیم نو اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اہم قائدین دوپہر 1:30 بجے سے 2:30 بجے تک غیر رسمی بات چیت کریں گے ۔ اس کے بعد راہول گاندھی رویندر بھون کے احاطے کے لیے روانہ ہوئے ، جہاں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نمائندوں، ریاستی کانگریس کے نمائندوں، ضلع کانگریس کے صدور اور بلاک صدور کا ایک کنونشن منعقدہوا۔ ان کے مطابق تمام پروگرام منصوبہ کے مطابق انجام پائے۔

راہول کا اندرا گاندھی کو خراج
بھوپال، 3جون (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے آج اپنے بھوپال دورے کا آغاز سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرکے کیا۔گاندھی ہوائی اڈے سے سیدھے یہاں کانگریس کے ریاستی دفتر پہنچے ، جہاں انہوں نے گاڑی سے اترتے ہی آنجہانی گاندھی کے مجسمہ پر پھول چڑھائے ۔
اس کے بعد وہ ریاستی دفتر کے اندر چلے گئے ۔قبل ازیں گاندھی کی آمد کے تعلق سے ریاستی کانگریس صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ آج کا دن ریاست کے لیے ایک تاریخی دن ہے ۔ ‘ذات کی مردم شماری کے ہیرو’ راہول گاندھی نے ملک کو ایک نئی آواز دی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور پوری بھارتیہ جنتا پارٹی پہلے اس معاملے کو ٹالتی رہی، لیکن بعد میں انہیں گاندھی کے اس معاملے پر جھکنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ یہ مدھیہ پردیش کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ ‘سماجی انصاف کے علمبردار’ گاندھی تنظیم کو ایک نئی طاقت دینے کے مقصد سے آج بھوپال آئے ہیں۔اس موقع پر ریاستی کانگریس کے انچارج ہریش چودھری اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار بھی موجود تھے ۔

وہ رویندر بھون میں دوپہر ڈھائی بجے سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک قیام کریں گے ۔
راہول گاندھی کے دورہ کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ راہول گاندھی نے بھوپال میں تقریباً چھ گھنٹے قیام کیا اور ان کی مصروفیات منصوبہ کے مطابق جاری رہی۔