پھر وزیراعظم بننے کا خواب دیکھیں ، کے سی آر پر تنقید کرنے کا اخلاقی حق بھی نہیں ہے : کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کانگریس کے قائد راہول گاندھی کو پہلے حلقہ پارلیمنٹ امیتھی سے کامیاب ہو کر ملک کا وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔ واضح رہے کہ کل راہول گاندھی نے چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے قومی جماعت بی آر ایس تشکیل دینے کے سوال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل پارٹی تشکیل دے لینے اور امریکہ و چین میں بھی مقابلہ کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ جس کے بعد کے ٹی آر نے ٹوئیٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارت جوڑو یاترا کرنے والے راہول گاندھی کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے اپنے حلقہ امیتھی کے عوام کا دل جیتے پھر وزیراعظم بننے کا خواب دیکھیں ۔ سال 2019 کے عام لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے قائد راہول گاندھی کو امیتھی لوک سبھا سے شکست ہوگئی تھی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر ایک مشن کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں ۔ جس کے بعد انہوں نے قومی جماعت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے چیف منسٹر کے پاس ویژن ہے ۔ کے سی آر پر تنقید کرنے کا راہول گاندھی کو اخلاقی حق بھی نہیں ہے ۔ کے ٹی آر کا یہ ٹوئیٹ کافی وائرل ہوگیا ہے ۔ بڑے پیمانے پر کانگریس اور ٹی آر ایس کے قائدین پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور عوام بھی اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔۔ ن