راہول گاندھی کا آج دورۂ یو اے ای

   

دبئی ؍ نئی دہلی ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی پہلی مرتبہ جمعہ کو یو اے ای کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ سمندرپار مقیم ہندوستانیوں اور طلبہ برادری سے رابطہ قائم کریں گے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کانگریس نے آج اعلان کیا کہ راہول دبئی اور ابوظہبی کو اپنے دو روزہ دورے میں متحدہ عرب امارات کے بعض وزراء سے ملاقات بھی کرنے والے ہیں۔