نئی دہلی، 19 اپریل (یواین آئی) کانگریس قائدراہول گاندھی پیر کے روز ٹاملناڈوکے انتخابی دورہ پر ہوں گے ، جہاں وہ تین عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔طے شدہ پروگرام کے مطابق، راہول گاندھی صبح 11 بجے کنیاکماری ضلع کے کولچیل میں واقع لکشمی پورم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس میں پہلے جلسے سے خطاب کریں گے ۔ وہ دوپہر 12 بجے ترو نیل ویلی ضلع کے نانگونیری علاقے کے سورنکُڈی پنچایت میں منعقدہ جلسے میں شرکت کریں گے ۔تیسرا اور آخری جلسہ دوپہر 2 بجے توتی کورن ضلع کے سری وائیگنٹم کے سوائرپورم میں اسپتال کے سامنے گراؤنڈ میں ہوگا، جہاں راہول گاندھی عوام سے خطاب کریں گے ۔