پٹنہ۔ سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کا دعوی ہے کہ کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے جمعرات کے روز راہول گاندھی کا بھگوان رام سے موزانہ کرتے ہوئے سناتھن دھرم کی تذلیل کی ہے۔ وہیں پٹنہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے روی شنکر پرساد نے کہاکہ خورشید وہ شخص ہے جس نے ہندو دیوی دیوتاؤں کی تذلیل پر مشتمل کتابیں اور مضامین تحریر کئے ہیں۔
پرساد نے کہاکہ ”سلمان خورشید نے پھر ایک مرتبہ بھگوان رام کاراہول گاندھی کا موزانہ کرکے سناتھن دھرم کی تذلیل کی ہے۔ کانگریس پارٹی کی فطرت میں سناتھن دھرم کی تذلیل کرنا ہے“۔
پرساد نے کہاکہ ”سلمان خورشید نے سیدھا کہا ہے کہ ملکارجن کھرکے ان کے لیڈر نہیں ہیں۔ ان کے لیڈر راہول گاندھی ہیں۔ہم بھی وہی کہہ رہے ہیں۔
کھرکے تو صرف پارٹی کے برائے نام صدر ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ کانگریس کا صدر انہیں رات کی تاریکی میں بنایاگیاہے۔پرساد نے کہاکہ ”کانگریس خاندانی پالیسیوں پر یقین رکھتی ہے اور سلمان خورشید کے بیان سے یہ ثابت ہوگیاہے۔
کانگریس کبھی بھی خاندانی سیاست سے باہر نہیں آسکتی ہے“۔ نتیش کمارکے ہیلی کاپٹر خریدنے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے پرساد نے کہاکہ ”نتیش جی چاہئے ہیلی کاپٹر خریدیں یاہوائی جہاز اور دنیابھر میں گھومیں مگر 2024کے لئے وزیراعظم کی مخلوعہ جائیداد نہیں ہے۔
جہاں تک بہار کی بات ہے تو بی جے پی2025میں حکومت قائم کریگی“۔ پرساد نے دعوی کیاہے کہ ”نتیش کمار اپوزیشن کے اتحاد کی بات کررہے ہیں مگر ہماچل پردیش اورگجرات میں کیا ہوا ہے۔
ان دونوں ریاستوں میں عام آدمی پارٹی ایک ساتھ نہیں ائے ہیں۔ اپوزیشن کا اتحاد ناکام ہوگیاہے۔
وہ جوچاہے کرلیں مگر وہ مستقبل میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ بی جے پی2024کے لوک سبھا انتخابات اور2025کے بہار اسمبلی انتخابات میں حکومت تشکیل دیگی“