راہول گاندھی کا بیان بچکانہ‘ ممتا بنرجی کا جوابی وار۔

,

   

کلکتہ-مالدہ میں ریلی کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی کی سخت تنقید کے بعد ممتا بنرجی نے راہل گاندھی کو بچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کی باتوں پر کیا کہوں؟۔

خیال رہے کہ مالدہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ممتا حکومت کی سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی اور ممتا بنرجی کے کام کاج کرنے کا طریقہ یکساں ہیں اور دونوں جمہوریت کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے ۔

راہول گاندھی کا ممتا پر وار کا ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video

ممتا بنرجی سے جب راہل گاندھی کے بیان سے متعلق سوال کیا گیا توانہوں نے کہاکہ انتخابات کے عوام فیصلہ کریں گے ملک کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ ‘وہ ایک بچے کی طرح ہیں، میں ان سے متعلق کیا کہوں؟۔خیال رہے کہ بی جے پی بھی راہل گاندھی کے بیانات کو اسی طرح سے خارج کرتی رہی ہے اور انہیں پپو کے طور پر پیش کرتی رہی ہے ۔

راہل گاندھی سے ممتا بنرجی سیاست میں 15پندرہ سال سینئر ہیں،ان کی ماں سونیا گاندھی کے ساتھ ان کے تعلقات رہے ہیں،

مگر فروری میں مغربی بنگال کانگریس کے لیڈروں کے ذریعہ پارلیمنٹ میں ممتابنرجی کی سخت تنقید کے بعد ممتا بنرجی ناراض ہوگئی تھیں۔

جسے بعد میں یوپی اے چیرپرسن سونیا گاندھی زایل کرنے کی کوشش کی۔

سونیا گاندھی کی کوششوں کے بعد ہی ممتا بنرجی اسی دن شام میں دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں اور انتخابات کے بعد اتحاد کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتہ مالدہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے جہاں وزیرا عظم نریندر مودی کی سخت تنقید کی وہیں ریاست میں تشدد کے واقعات کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سی پی ایم اور ترنمول کانگریس کے دوراقتدار میں کوئی فرق نہیں ہے ۔