راہول گاندھی کا جذبہ انسانی ہمدردی ہجوم میں گرنے والی ضعیف خاتون کو حوصلہ دیا

   

حیدرآباد۔/2 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج انسانی ہمدردی کا غیر معمولی مظاہرہ کرتے ہوئے یاترا میں ضعیف خاتون کے اچانک گرپڑنے پر اسے فوری طبی امداد فراہم کی۔ یاترا کے 8 ویں دن آج صبح بالا نگر کوکٹ پلی سے یاترا پٹن چیرو تک پہنچی۔ راستہ میں ایک مقام پر خواتین کی کثیر تعداد راہول گاندھی سے ملاقات کی منتظر تھی۔ راہول جیسے ہی خواتین سے ملاقات کیلئے آگے بڑھے ہلکی بھگدڑ میں ایک ضعیف خاتون گر پڑی ۔ راہول گاندھی فوری سیکوریٹی کا حصار توڑ کر اس خاتون کے پاس پہنچے اور اسے پانی پلایا۔ انہوں نے خاتون کے پیر کو پٹی باندھنے کا انتظام کیا۔ راہول گاندھی نے اس ضعیف خاتون کو گلے سے لگالیا اور ان کی دعائیں حاصل کیں۔ راہول گاندھی کے اس جذبہ انسانی کو دیکھ کر ضعیف خاتون بے حد متاثر ہوئیں اور وہاں موجود دیگر خواتین نے بھی راہول گاندھی کو سراہا۔ کچھ دیر تک راہول گاندھی اس خاتون کے ساتھ رہے اور پھر یاترا آگے بڑھ گئی۔ واضح رہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران کئی افراد کے راستہ میں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور راہول گاندھی نے ان تمام زخمیوں کی شخصی طور پر مزاج پرسی بھی کی۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ کرناٹک میں بھی بھارت جوڑو یاترا کے دوران حادثہ پیش آیا تھا۔ اس وقت بھی راہول گاندھی ہاسپٹل پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی تھی۔ ر