ہوسپٹ، 20 مئی (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے منگل کو ہوسپٹ ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم میں سمرپن سنکلپ ریلی میں شرکت کی۔ یہ ریاستی حکومت کے فلاحی اقدامات میں ایک ’اہم سنگ میل‘ تھا۔ اس پروگرام میں راہول گاندھی کانگریس حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر 1,11,111 استفادہ کنندگان میں ملکیتی دستاویزات کی تقسیم کا افتتاح کیا۔کانگریس حکومت کے اس فلیگ شپ پروگرام کا مقصد خانہ بدوش، نیم خانہ بدوش اور دیہی کھیتی باڑی کرنے والی برادریوں کو ملکیت کی قانونی شناخت اور تحفظ فراہم کرنا ہے جو سرکاری یا خانگی زمینوں پر مقیم ہیں جو پہلے ریونیو دیہات کے طور پر ریکارڈ نہیں کی گئی تھیں۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے ، وزیر اعلیٰ سدارمیا اور کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی کرناٹک میں کانگریس حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر منائے جانے والی تقریب میں شرکت کی۔
میں پھولے کے تخیل کے سماج کی تشکیل کیلئے کام کرونگا:راہول
نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے منگل کو لوگوں سے عظیم سماجی مصلح جیوتی راؤ گووند راؤ پھولے پر بنی فلم دیکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ اسی طرح کے مساوات پر مبنی سماج کی تعمیر کے لیے مسلسل کام کریں گے جس کا انہوں نے (مہاتما پھولے ) خواب دیکھا تھا۔گاندھی نے آج یہاں کہا کہ ملک کی پہلی ٹیچر مہاتما پھولے اور ان کی اہلیہ ساوتری بائی پھولے کی زندگی پر بنی فلم بہت متاثر کن ہے ۔ سب کو یہ فلم دیکھنی چاہیے ۔ وہ اس طرح کے مساوات پر مبنی سماج کی تشکیل کے لیے کام کریں گے جس کا تصور مہاتما پھولے نے کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں نے مہاتما پھولے اور ساوتری بائی پھولے کی سوانح پر مبنی فلم دیکھی – میں بہت جذباتی اور متاثر ہوں، ہر کسی کو یہ فلم دیکھنی چاہیے ۔ یہ فلم دکھاتی ہے کہ کس طرح جیوتیبا اور ساوتری بائی نے اپنی زندگی محروموں، مظلوموں اور خواتین کی ترقی اور تعلیم کے لیے وقف کی اور معاشرے سے امتیازی سلوک اور برائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی۔
“کانگریس لیڈر نے کہاکہ “آج ہم ذات پات کی مردم شماری کے ذریعے ملک میں ایسا ہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاکہ ملک کی ترقی میں سب کو حصہ ملے ۔ تمام طبقات کو تعلیم، روزگار، وسائل اور اداروں میں یکساں حصہ ملے ۔ ہمارے سامنے کچھ اہداف تیار ہیں، جن میں موثر اور شفاف ذات پات کی مردم شماری، نجی تعلیمی اداروں میں ریزرویشن کا نفاذ شامل ہے ۔اس میں ایس سی، ایس ٹی سب پلان کا نفاذ اور ریزرویشن پر 50 فیصد دیوار کو گرانا شامل ہے ۔ یہ سب ہم کریں گے ۔ ہم پھولے جی کے کام کو آگے بڑھائیں گے اور ان کے خواب کا مساوی سماج اور ملک بنائیں گے ۔