راہول گاندھی کا یکم اپریل کو دورہ تلنگانہ

   

ظہیر آباد ، ونپرتی اور حضور آباد میں جلسوں سے خطاب
حیدرآباد ۔ 27۔ مارچ (سیاست نیوز) صدر کانگریس راہول گاندھی یکم اپریل کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے ۔ وہ ظہیر آباد ، ناگرکرنول اور نلگنڈہ لوک سبھا حلقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے راہول گاندھی کے دورہ کی تفصیلات جاری کی۔ راہول گاندھی یکم اپریل کو 12 بجے دن ظہیر آباد میں پہلے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ 2 بجے دن ناگرکرنول لوک سبھا حلقہ کے ونپرتی میں راہول گاندھی کا دوسرا جلسہ عام ہوگا۔ 4 بجے شام حلقہ لوک سبھا نلگنڈہ کے حضور نگر میں راہول انتخابی ریالی سے خطاب کریں گے ۔ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد راہول گاندھی کا یہ پہلا دورہ تلنگانہ ہے۔ واضح رہے کہ اے آئی سی سی تلنگانہ کیلئے اسٹار کیمپینرس کی جو فہرست تیار کی ہے ، اس میں پرینکا گاندھی کا نام شامل نہیں ہے۔ تلنگانہ کے کانگریس قائدین پرینکا گاندھی کے دورہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔