ہر ریاست میں ریاستی قائدین کی جانب سے پدیاتراکا انعقاد عمل میں لایاجائے گا
ادوئے پور۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی عوام سے رابطہ کے لئے کشمیر سے کنیا کماری تک پید یاترا پر روانہ ہو ں گے۔ذرائع نے کہاکہ پارٹی کے ’چنتن شیور“ کے دوران پیش ائے تبادلہ خیال کا حصہ یہ یاترا ہے۔انتخابات کے سلسلے میں اس سال کے آخر میں اس کی شروعات کا امکان ہے۔
اسی طرح کی پدیاترا ہر ریاست میں بھی ریاستی قائدین کی جانب سے منعقد کی جائے گی اوروہ حکومت کی”ناکامیوں“ اور موافق ایجنڈہ کے علاوہ عوامی بدحالی کو بھی اجاگر کریں گے۔
قطعی فیصلہ سی ڈبلیوسی کریں گے‘ تاہم پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے معاشی مسائل اور مہنگائی پر حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر ایک احتجاجی پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیاہے۔جیسا کہ سونیاگاندھی نے کہا ہے کہ راہول گاندھی کی پدیاترا ”ہم آہنگی“ پر ہوگی۔
سونیا گاندھی نے کہاکہ ”اب تک بڑی پیمانے پر یہ واضح ہوچکا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں کا اپنے نعرے سے زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘ کم از کم حکومت کا کیامطلب ہے۔
اس کا مطلب ملک کو مستقل طور پر پولرائزیشن کی حالت میں رکھنا‘ لوگوں کو خوف اوردہشت کے ماحول میں زندہ رکھنا‘ اقلیتوں کو جو ہمارے ملک کااٹوٹ حصہ ہیں انہیں وحشیانہ طور پر نشانہ بنانااور ہمارے معاشرے کہ اہم جز اور جمہوریت کے مساوی حصہ بھی ہیں انہیں اکثر مظالم کاشکار بنانا ہے“۔
کانگریس کی عبوری صدر نے کہا کہ ملک پارٹی کی طرف دیکھ رہا ہے او رکانگریسیوں کو باہر ایک اتحاد کا پیغام دینا چاہئے‘ مگر پارٹی کے مختلف فورمز میں آزادنہ بات کرسکتے ہیں۔