راہول گاندھی کو سی اے اے کا اطالوی ترجمہ دیا جاسکتا ہے : امیت شاہ

   

جودھپور 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ امیت شاہ نے راہول گاندھی سے سوال کیا کہ آیا انہو ںنے شہریت ترمیمی قانون پڑھا ہے ؟ ۔ امیت شاہ نے کہا کہ راہول گاندھی کہیں بھی مباحث کیلئے آسکتے ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہے تو وہ اس قانون کو اٹلی زبان میں ترجمہ کرواتے ہوئے راہول گاندھی کو فراہم کرسکتے ہیں اور وہ اس کا مطالعہ کرلیں۔

این آر سی کو برفدان کی نذر نہیں کیا گیا : امیت شاہ
نئی دہلی 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فی الحال شہریت ترمیمی قانون لایا گیا ہے اس لئے اس پر مباحث ہونے چاہئیں۔ اس سوال پر کہ آیا این آر سی کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے امیت شاہ نے سوال کیا کہ ایسا میں نے کب کہا ہے ؟ ۔ واضح رہے کہ امیت شاہ نے یہ ادعا کیا تھا کہ ابھی این آر سی پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی این آر سی پر بات ہونے سے انکار کیا تھا ۔