راہول گاندھی کی اے پی میں بھارت جوڑو یاترا پر بہتر عوامی ردعمل

   

حیدرآباد۔19 اکتوبر (یواین آئی) کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کی طرف سے شروع کی گئی بھارت جوڑو یاترا بدھ کو آندھراپردیش کے کرنول ضلع میں دوسرے دن بھی جاری ہے جس پر بہتر عوامی ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔بھارت جوڈو یاترا آج صبح ادونی منڈل سے شروع ہوئی۔راہل گاندھی نے ادونی ٹاون کے آرٹس اینڈ سائنس کالج میں یاترا کے دوران توقف کیا۔کالج میں راہول گاندھی سے مختلف تنظیموں کے لیڈران ملاقات کررہے ہیں۔اے آئی سی سی کے رکن کے شیواجی نے کہاکہ بیشتر مقامات پر بھارت جوڑو یاترا میں عوام کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ علاقہ میں بارش کے باوجود یہ یاترا جاری رہی۔

تلنگانہ میں کانگریس کی رکن اسمبلی سیتکا نے بھی اس پدا یاترا میں حصہ لیا۔