صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی کا جناب عامر علی خاں سے اظہار تشکر
حیدرآباد 3 نومبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے بہترین کوریج پر روزنامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں سے اظہار تشکر کیا اور خوشگوار موڈ میں مسلمانوں کے علاوہ ریاست کے تازہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سنگاریڈی میں راہول گاندھی کے کیمپ احاطہ میں یہ ملاقات ہوئی۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے کوریج کے لئے ملک بھر سے قومی و علاقائی اخبارات، نیوز چیانلس اور ویب سائٹس کے نمائندے تلنگانہ کو آئے ہیں۔ تلگو، انگریزی، ہندی، اردو اور دوسری زبانوں میں بھارت جوڑو یاترا کوریج دیا جارہا ہے، مگر روزنامہ سیاست نے بھارت جوڑو یاترا کو کافی اہمیت دی ہے۔ راہول گاندھی کے پیغام کو عوام تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ راہول گاندھی، آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔ نفرت کے ماحول کو پیار، محبت اور امن و امان میں تبدیل کرنے کے لئے کنیا کماری سے کشمیر تک 3500 کیلو میٹر کی پدیاترا کررہے ہیں اور عوام بھی جگہ جگہ ان کا شاندار خیرمقدم کررہے ہیں۔ روزنامہ سیاست کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہے۔ وہ عامر علی خاں سے علیحدہ ملاقات کرتے ہوئے اقلیتوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے جس کے بعد ان مسائل پر جدوجہد کرنے کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ چیف منسٹر کے سی آر نے 12 فیصد مسلم تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا مگر اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل بھی موجود تھے۔ ن