راہول گاندھی کی مغربی بنگال میں 14 اپریل سے انتخابی مہم

   

نئی دہلی : کانگریس قائد راہول گاندھی 14 اپریل سے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ اِس دوران وہ گول اوکھر اور متیگارا نکژل باری کے مقامات پر عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ راہول گاندھی مغربی بنگال میں چار مرحلوں کی پولنگ کے بعد انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں جہاں اُن کی پارٹی بائیں بازو کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ 92 سیٹوں پر مقابلہ کررہی ہے۔ راہول گاندھی کے علاوہ لوک سبھا میں اپوزیشن قائد ادھیر رنجن چودھری بھی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔