راہول گاندھی کی کانگریس کی تنظیم سازی مہم کیلئے چنڈی گڑھ آمد

   

چنڈی گڑھ، 04 جون (یواین آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی ہریانہ میں پارٹی کی ’تنظیم سازی مہم‘ کے لیے چہارشنبہ کی صبح چنڈی گڑھ پہنچ گئے۔ ہوائی اڈے پر سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا سمیت سینئر لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ بعد میں راہول گاندھی نے کانگریس دفتر میں ہریانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔تقریباً آٹھ ماہ قبل اسمبلی انتخابات میں غیر متوقع شکست کے بعد سے ہریانہ میں پارٹی کی تنظیم کو پھر سے منظم کرنے کی بات ہو رہی ہے اور اسی سلسلے میں گاندھی ہریانہ آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے کانگریس لیجسلیٹیو پارٹی لیڈر یعنی ہریانہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب کیے جانے کا بھی امکان ہے ۔ اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے تشکیل دی گئی مبصرین کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ اعلیٰ قیادت کو پیش کر دی ہے ۔