پولیس و پروٹوکول عہدیداروں کے ساتھ اجلاس، گاندھی بھون کا دورہ
حیدرآباد۔یکم مئی، ( سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی کے 6 اور 7 مئی کو دورہ تلنگانہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ٹیم حیدرآباد پہنچ چکی ہے۔ راہول گاندھی کے دوروں کے انتظامات کے انچارج بائیجو اور ان کے ساتھی نئی دہلی سے حیدرآباد پہنچے۔ انہوں نے حیدرآباد میں پولیس اور پروٹوکول عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ 7 مئی کو گاندھی بھون میں راہول گاندھی کے پروگرام کے پیش نظر اس ٹیم نے گاندھی بھون کے باب الداخلہ، میٹنگ ہال اور دیگر علاقوں کا معائنہ کیا۔ راہول گاندھی کی ٹیم سیکوریٹی انتظامات پر خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے۔ گاندھی بھون میں عوام اور کارکنوں کے داخلہ کے بجائے صرف پاس ہولڈرس کو داخلہ دیا جائے گا جو اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ یہ ٹیم ورنگل کا دورہ کرتے ہوئے 6 مئی کو جلسہ عام کے انتظامات کا جائزہ لے گی۔ر